the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نیویارک،4اپریل(ایجنسی) ماہرین کے مطابق کسی مرد و عورت کی جانب سے بھیجے جانے والے ٹیکسٹ میسج کے الفاظ اس کی ذہنی اور نفسیاتی کیفیت کے بارے میں بہت کچھ بتاسکتے ہیں۔ ماہرین کا دعویٰ ہے کہ اس سے دباؤ، دماغی خلل، ڈپریشن ، اداسی اور یہاں تک کہ خودکشی کے خیالات کی کھوج بھی لگائی جاسکتی ہے۔

امریکا میں کرائسس ٹیکسٹ لائن نامی ایک ہاٹ لائن کونسلنگ سروس کا آغاز چار سال قبل کیا گیا تھا جو اب دنیا بھر میں کام کررہی ہے۔ اس کے ماہرین کسی بھی ٹیکسٹ میسج میں چھپے پیغامات کو جاننے کی کوشش کرتے ہیں اور خطرے کی صورت میں فوری طور پر اس شخص کی مدد کرتے ہیں۔

اب تک اس ادارے کو 3 کروڑ 30 لاکھ ٹیکسٹ پیغامات موصول ہوچکے ہیں۔ ان کے



مطابق ٹیکسٹ کا پہلا جملہ یا ایموجی آپ کے بارے میں بہت کچھ بتا دیتا ہے۔ اسی طرح اگر ہم 'احساس''سخت'کٹھن' اور 'نروس'کا لفظ استعمال کریں تو یہ پریشانی اور ڈپریشن کو ظاہر کرتا ہے۔ اسی طرح کسی مشکل میں ماں اور باپ کا لفظ استعمال کرنا بھی پریشانی کو ثابت کرسکتا ہے۔

تاہم کوئی منفی بات کہے اور آگے روتے ہوئے چہرے کی ایموجی لگائے تو شاید وہ خودکشی کے متعلق سوچ رہا ہوگا۔ اسی طرح ذہنی تناؤ کے شکار اکثر bad, guess اور anymore کالفظ بھی استعمال کرتے ہیں۔ کرائسس ٹیکسٹ لائن کے ماہرین کسی اداس شخص کے الفاظ پر اس کے رویئے کی پیشگوئی کرتے وقت مصنوعی ذہانت بھی استعمال کرتے ہیں۔

اس ادارے نے اب تک ہزاروں افراد کے ٹیکسٹ پڑھ کر ان سے خودکشی کے خیالات کے بارے میں پوچھا تو پیغام بھیجنے والوں نے اس کی تصدیق کی اور انہیں فوری طور پر نفسیاتی معالجہ فراہم کیا گیا۔
اس پوسٹ کے لئے 1 تبصرہ ہے
Adil Says:
Mujhe bhi kuch aisi hi pareshani hai shayad depression ki kyu ki inter exam me fail hogaya tha lekin mujhe khudkhushi karne ka koi shouk nhi I'm fine thank you for this information provided by you

Comment posted on June 25 2020
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.